ابندیوں میں تبدیلیوں کا خلاصہ

 

اگر آپ فکرمند ہیں تو Coronavirus ہاٹ لائن کو فون کریں (24 گھنٹے)۔
اگر آپ کو انٹرپریٹر (زبانی مترجم) کی ضرورت ہے تو 131 450 پر TIS National کو فون کریں۔
براہ مہربانی ٹرپل زیرو (000) پر صرف ہنگامی صورتحال میں کال کریں۔

آپ کو لازماً کیا یاد رکھنا چاہیے

  • دوسرے لوگوں سے کم از کم 1.5 میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھیں۔
  • اپنے ہاتھوں کو اکثردھوئیں۔
  • اگرآپ خود کو تندرست محسوس نہ کررہے ہوں، تو گھر پر رہیں۔ کام پر مت جائیں۔
  • کسی ٹشو یا اپنی کہنی میں کھانسیں یا چھینکیں۔
  • اگر آپ کو (coronavirus (COVID-19 کی کوئی علامات لاحق ہیں، تو آپ لازماً ٹیسٹ کروائیں
  • کروناوائرس کا ٹیسٹ ہرایک کے لیے مفت ہے۔ اس میں ایسے لوگ شامل ہیں جو میڈی کیئر کارڈ کے بغیر
  • ہیں، مثلاً بیرون ملک سے آئے ہوئے وزیٹرز، ہجرت کرکے آنے والےکارکن اور پناہ گزین شامل ہیں۔

اس صفحے پر

 

وکٹوریہ کی موجودہ پابندیوں کی سطحیں

پابندیوں میں نرمی لانے کا منصوبہ اور وکٹوریہ کو COVID Normal بنانے کے اقدامات (coronavirus (COVID-19 کے بعد دوبارہ کھولنے کے منصوبے میں درج ہیں۔

میٹروپولیٹن میلبورن کے لیے ایک منصوبہ ہے اور ایک ریجنل وکٹوریہ کے لیے ہے۔

چیف ہیلتھ آفیسر(Chief Health Officer) ان پابندیوں میں تبدیلی لاسکتا ہے اگر صورتحال تبدیل ہوتی ہے۔

میٹروپولیٹن میلبورن

پہلا مرحلہ شروع ہوتا ہے میٹروپولیٹن میلبورن میں 13ستمبر2020 کو رات11.59 بجے سے۔

رات کے وقت 9 بجےسے 5 بجے صبح کے درمیان کرفیو نافذ ہے اور گھر سے باہر جانے کی صرف چار وجوہات ہیں:

  • خوراک اوردیگراشیائےضرورت کی خریداری کے لیے
  • ورزش (آوٹ ڈور میں اور محدود )
  • کام جس کی اجازت دی گئی ہو
  • دیکھ بھال کے لیے، ھمدردانہ وجوہات کی بنا پریا طبی علاج کروانے کے لیے

ورزش اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے، آپ کولازماً اپنے گھر سے 5 کلومیٹر کے اندر ٹہرنا ہے۔

اس وقت سے :

  • کرفیو 9 بجے رات سے 5 بجے صبح تک ہے۔
  • آپ اپنے گھر سے ورزش کے لیے ایک دن میں دو گھنٹوں کے لیے باہر جا سکتے ہیں۔
  • دو سے زیادہ لوگ گھر سے باہر آوٹ ڈور میں دو گھنٹے تک کے لیے مل سکتے ہیں۔ لوگ آپ کے گھر ملاقات کے لیے نہیں آسکتے ۔
  • اگرآپ اکیلے رہتے ہیں، یا ایسے ماں یا باپ ہیں جو تنہا بچوں کی پرورش کررہے ہیں اور جو بچے آپ کیساتھ رہ رہے ہیں ان کی عمر 18 سال سے کم ہے، آپ کسی ایک اور شخص کو منتخب کرسکتے ہیں جو آپ کے گھر ملاقات کے لیے آسکتا ہے۔ اسے ہردفعہ ایک ہی شخص ہونا چاہییے۔ آپ ان کے گھر پر بھی ملاقات کے لیے جاسکتے ہیں، تاوقتیکہ وہ اس وقت گھر پر اکیلے بالغ شخص ہوں۔
  • کھیل کے میدان دوبارہ کھل رہے ہیں

دوسرا مرحلہ: 28 ستمبر 2020 سے– اگر میٹروپولیٹن میلبورن میں اس تاریخ سے 14 دن پہلے تک روزانہ 30-50 نئے کیس ہوئے تو ، اور ماہرین صحت کے مشورے پر یہ منحصر ہے۔

گھرسے باہر جانے کی صرف چار وجوہات ہیں:

  • خوراک اوردیگراشیائےضرورت کی خریداری کے لیے
  • ورزش (آوٹ ڈور میں اور محدود )
  • کام جس کی اجازت دی گئی ہو
  • دیکھ بھال کے لیے، ھمدردانہ وجوہات کی بنا پر یا طبی علاج کروانے کے لیے

ورزش اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے، آپ کولازماً اپنے گھر سے 5 کلومیٹر کے اندر ٹہرنا ہے۔

اس وقت سے :

  • دو گھرانوں سے تعلق رکھنے والے پانچ لوگ ایک دوسرے کو آوٹ ڈور میں دیکھ سکتے ہیں۔
  • اسکول کو واپسی مراحل میں ہوگی سال اول تا گریڈ 2 ، VCE/VCAL اور اسپیشلسٹ اسکول کی ٹرم 4 میں-
  • بچوں کی دیکھ بھال دوبارہ کھل رہی ہے۔
  • اور کام کی جگہیں کھل سکتی ہیں۔
  • آوٹ ڈور میں تالاب دوبارہ کھل رہے ہیں، ایک تربیت دینے والا دو افراد تک کو ذاتی تربیت دے گا۔
  • آوٹ ڈور میں مذہبی اجتماعات پانچ لوگوں تک کے لیے اور ایک مذہبی راہنما کی اجازت ہوگی۔

تیسرا مرحلہ: 26 اکتوبر 2020 سے– اگر میٹروپولیٹن میلبورن میں اس تاریخ سے 14 دن قبل تک(ریاست بھر میں) اوسطاً پانچ سے کم نئے کیس ہوئے (ریاست بھر میں)، اور ماہرین صحت نے اتفاق کیا تو۔

اس وقت سے :

  • کوئی کرفیو اور کوئی پاپندیاں نہیں ہوں گی گھر سے باہر جانے پر یا جتنے فاصلے تک آپ سفر کرسکتے ہیں۔
  • آوٹ ڈورز میں 10 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں۔
  • آپ کے ہاں کسی اور گھرانے سے پانچ ملاقاتی آ سکتے ہیں۔ انہیں لازماً ایک ہی گھرانے سے ہونا ہوگا۔
  • گریڈ 3 تا سال 10 کے طلبا ممکنہ طور پر سکولوں کو واپس جا پائیں گے اگر ہمارے ہاں کیسوں کی تعداد کم ہوئی اور اگر صحت کے ماہرین نے اتفاق کیا تو۔
  • دکانیں اور ہیئرڈریسرز دوبارہ کھل جائیں گے۔
  • ریستوران اور کیفے کھل سکتے ہیں جہاں آوٹ ڈور میں بٹھا کر خدمات دی جائیں گیں اور 10 لوگوں کے گروپ کی حد مقرر ہوگی۔
  • بالغان کے آوٹ ڈور میںنان کانٹیکٹ کھیل کی مرحلہ وار واپسی۔ 18 سالوں سے کم عمر لوگوں کے لیے

آوٹ ڈور کھیل(کانٹیکٹ اور نان کانٹیکٹ) بحال ہو جائیں گے۔

آخری مرحلہ: 23 نومبر 2020 سے– یہ پبلک ہیلتھ مشورے کے تابع ہوگا اور اگر اس تاریخ سے 14 دن قبل تک کوئی نیا کیس نہ ہوا اور ماہرین صحت نے اتفاق کیا تو۔

اس وقت سے :

  • آوٹ ڈورز میں 50 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں۔
  • آپ کے گھرپر20 تک ملاقاتی آ سکتے ہیں۔
  • تمام دکانیں کھلی ہیں۔
  • ریستوران اور کیفے کھل سکتے ہیں جہاں بٹھا کر20 لوگوں کے گروپ تک کو اندر اجازت ہوگی ، اور 50 گاہکوں کی حد ہوگی۔
  • کھیل شروع ہو سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے۔ تمام عمر کے لوگوں کے لیے کانٹیکٹ کھیل بحال ہو جائیں گے۔
  • شادیوں اور تدفین میں 50 لوگوں تک شمولیت کر سکتے ہیں۔
  • عوامی مذہبی عبادت شروع ہو پائے گی ، چار مربع میٹر قاعدے کے زیرتحت۔

COVID Normal: اگر 28 دنوں تک کوئی نیا کیس رو نما نہیں ہوتا، اور اور (ریاست بھر) میں کوئی ایکٹیو کیس نہ ہوئے اور آسٹریلیا میں اس کے پھیلنے کا خدشہ نہ ہوا ، اور ماہرین صحت نے اتفاق کیا تو۔

اس وقت سے :

  • حفاظتی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں یا اٹھائی جا سکتی ہیں۔
  • وہ لوگ جو گھروں سے کام کررہے ہیں وہ کام کی جگہوں پر مرحلہ وار واپس آئیں گے۔
  • شادیوں یا تدفین پر کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔
  • اجتماعات یا گھر پر ملاقاتیوں کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔

ریجنل وکٹوریہ

تیسرا مرحلہ: اگر پانچ سے کم نئے کیس ہیں(ریجنل اوسط) اور نامعلوم ماخذ سے زیرو کیسز ہیں (ریجنل ٹوٹل) پچھلے14 دنوں کے دوران۔

ریجنل وکٹوریہ میں 16 ستمبر 2020 کو رات 11.59بجےسے:

  • وکٹوریہ میں گھر سے باہر جانے کی وجوہات یا جتنے فاصلے پر آپ سفر کرسکتے ہیں پر کوئی پابندیاں نہیں ہوں گیں۔
  • آوٹ ڈورز میں 10 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں۔
  • کے ہاں کسی اور گھرانے سے پانچ ملاقاتی تک آ سکتے ہیں۔ انہیں لازماً ایک ہی گھرانے سے ہونا چاہیے۔ آپ صرف ایک اور گھرانے کا انتخاب کرسکتے ہیں جو ان پابندیوں کے دوران آپ کے ہاں ملاقات کے لیے آسکتے ہیں۔ بچے جن کی عمریں 12 ماہ سے کم ہوں انہیں ان پانچ ملاقاتیوں کی حد میں شمار نہیں کیا جائیگا۔
  • ریستوران اور کیفے آوٹ ڈور میں نشتوں پر سروس کیساتھ کھل سکتے ہیں جہاں 10 لوگوں کے گروپ تک کی حد ہوگی۔
  • بالغان کے لیے آوٹ ڈور میں نان کانٹیکٹ کھیلوں کی مرحلہ وار اجازت ہے۔ 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے آوٹ ڈور کھیل بحال ہو جاتے ہیں (کانٹیکٹ اور نان کانٹیکٹ)۔

آخری مرحلہ: 23 نومبر 2020 سے– یہ پبلک ہیلتھ مشورے کے تابع ہوگا اور اگر اس تاریخ سے 14 دن قبل تک کوئی نیا کیس نہ ہوا (ریاست بھر میں) اور ماہرین صحت نے اتفاق کیا تو۔

اس وقت سے :

  • آوٹ ڈورز میں 50 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں۔
  • آپ کے گھرپر20 تک ملاقاتی آ سکتے ہیں۔
  • تمام دکانیں کھلی ہیں۔
  • ریستوران اور کیفے کھل سکتے ہیں جہاں بٹھا کر20 لوگوں کے گروپ تک کو اندر اجازت ہوگی ، اور 50 گاہکوں کی کل ملا کرحد ہوگی۔
  • کھیل شروع ہو سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے۔ تمام عمر کے لوگوں کے لیے کانٹیکٹ کھیل بحال ہو جائیں گے۔
  • شادیوں اور تدفین میں 50 لوگوں تک شمولیت کر سکتے ہیں۔
  • عوامی مذہبی عبادت شروع ہو پائے گی ، چار مربع میٹر قاعدے کے زیرتحت۔

COVID Normal: اگر 28 دنوں تک کوئی نیا کیس رو نما نہیں ہوتا، اور اور (ریاست بھر) میں کوئی ایکٹیو کیس نہ ہوئے اور آسٹریلیا میں اس کے پھیلنے کا خدشہ نہ ہوا ، اور ماہرین صحت نے اتفاق کیا تو۔

اس وقت سے :

  • حفاظتی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں یا اٹھائی جا سکتی ہیں۔
  • وہ لوگ جو گھروں سے کام کررہے ہیں وہ کام کی جگہوں پر مرحلہ وار واپس آئیں گے۔
  • شادیوں یا تدفین پر کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔
  • اجتماعات یا گھر پر ملاقاتیوں کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔

کیسے محفوظ اور تندرست رہنا ہےے

(Coronavirus (COVID-19 ابھی تک ہمارے ہاں موجود ہے اور تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ اپنے خاندانوں اور کمیونیٹیز کو محفوظ رکھنے میں مدد دینے کے لیے، ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

محفوظ رہنے کے لیے آپ کر سکتے ہیں یہ سادہ کام ہیں:

  • اپنے ہاتھوں کو صابن کیساتھ کم از کم 20 سیکنڈوں تک کے لیے دھوئیں۔
  • کسی ٹشو یا اپنی کہنی میں کھانسیں یا چھینکیں۔
  • دوسرے لوگوں سے کم از کم 1.5 میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھیں۔
  • اپنے ناک اور منہ پر فیس ماسک پہنیں اگر آپ کو گھر سے باہر جانا ہے۔
  • اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں
  • اگرآپ خود کو بیمار محسوس کررہے ہیں، تو گھر پر رہیں۔ خاندان کے ہاں ملاقات کے لیے یا کام پر مت جائیں۔
  • اگر آپ کو کوئی علامات لاحق ہیں تو اپنا ٹیسٹ کروائیں اور پھر سیدھا گھر جائیں۔

مدد دستیاب ہے

$ پر مشتمل (Coronavirus (COVID-19 ٹیسٹ کے لیے تنہا رہنے کی ادائیگی (Test Isolation Payment) کے اہل ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے یا آپ کسی مصدقہ کیس کے قریبی رابطے والے شخص ہیں، تو آپ اہل ہو سکتے ہیں 1500$ کی ادائیگی کے۔ مزید معلومات کے لیے کال کریں کورونا وائرس ہاٹ لائین 398 675 1800 پر۔ اگر آپ کو ایک مترجم کی ضرورت ہے ، تو زیرو (0) کودبائیں۔

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا شخص بے چینی یا فکرمندی محسوس کررہا ہو، تو آپ Lifeline کو 14 11 13 یا Beyond Blue کو 348 512 1800 پر کال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ایک مترجم کی ضرورت ہے، تو پہلے450 131 پر کال کریں۔
اگر آپ خود کو تنہا محسوس کررہے ہیں، تو آپ کورونا وائرس ہاٹ لائین 398 675 1800 پرکال کرسکتے ہیں اور تین (3) کودبائیں۔ آپ کا رابطہ Australian Red Cross کے کسی رضاکار سے کروا دیا جائیگا جو آپ کومقامی امدادی خدمات سے منسلک کردے گا۔

فیس ماسک

ہرایک وکٹورین 12سال یا اس سے زیادہ عمر کو گھرسے باہرجاتے وقت لازمی طور پر ایک فیس ماسک پہننا ہے ، ماسوائے اس کے کہ ان کے پاس ایسا نہ کرنے کے لیے کوئی قانونی جواز ہو۔ مثال کے طور پر:

  • اگرآپ کو کوئی طبی مسئلہ لاحق ہے جیسا کہ آپ کے چہرے پر جلد کی کوئی سنگین بیماری ہے، یا آُپ کو ساںس لینے کا مسئلہ ہے۔
  • اگرآپ کار میں ہیں، یا تو اکیلے ہیں یا اپنے گھر کے کسی فرد کیساتھ
  • اگرآُپ کوئی محنت طلب ورزش کررہے ہیں، لیکن پھر بھی آُپ کو اپنے ساتھ فیس ماسک لازمی رکھنا ہوگا۔

 

ٹیسٹ کروانا اور تنہائی

اگر آپ کو (Coronavirus (COVID-19 کی کوئی علامات لاحق ہیں، تو آپ کو لازماً ٹیسٹ کروانا چاہیے

اور گھر پر رہیں تاوقتیکہ آپ کا نتیجہ نہ آجائے۔ کام پر یا دکانوں پر مت جائیں۔

کرونا وائرس کی علامات میں شامل ہیں:

  • بخار، سردی لگنا یا پسینہ آنا
  • کھانسی یا گلے میں خراش
  • سانس کا اکھڑنا
  • بہتی ناک
  • سونگھنے یا ذائقے کی حس کا ختم ہو جانا

کورونا وائرس (COVID-19) ٹیسٹ ہر ایک کے لیے مفت ہے۔ اس میں شامل ہیں ایسے لوگ جو میڈی کیئر کارڈ کے بغیر ہیں، مثلاً بیرون ملک سے آئے ہوئے وزیٹرز، ہجرت کرکے آنے والےکارکن اور پناہ گزین شامل ہیں۔

اگر آپ کا (Coronavirus (COVID-19 کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے، تو آپ کو خود کو گھر میں تنہا کرلینا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں اگرآپ کا (coronavirus (COVID-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے تو کیا کرنا ہے .

اگر آپ کسی ایسے شخص کے قریبی رابطے والے شخص ہیں جسے (Coronavirus (COVID-19 ہو تو آپ کو لازماً خود کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھنا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں اگر آپ کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں ہوں، تو کیا کریں؟

حوالہ جات

مہربانی کرکے درج ذیل مواد کو استعمال کریں اور انہیں اپنی کیمونٹی کیساتھ ای میل ، سوشل میڈیا یا دیگر کمیونٹی نیٹ ورکس کے ذریعے تقسیم کریں ۔

ٹیسٹنگ اور تنہائی

محفوظ رہنا

مدد حاصل کرنا

چہرے کو ڈھانپنا